بھارتی خاتون کا رولربلیڈز پہن کر ڈانس، ویڈیو وائرل

October 25, 2021

بھارتی خاتون کی رولر بلیڈز پہنے راجھستانی فوک ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔

ڈانس بھارتیوں کی ثقافت سمیت ہندو مذہب کا بھی ایک اہم حصہ ہے۔

خواتین کے لیے زرق برق لباس پہنے جہاں چلنا مشکل ہوتا ہے وہیں ایک بھارتی خاتون نے بھڑکیلا اور وزنی لباس پہنے رولر بلیڈ پہنے راجھستانی ڈانس کیا ہے۔

بھارت سے وائرل ہوتی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکی لائیو قوالی کے دوران ایک بھرپور ڈانس پرفارمنس دے رہی ہے، اس دوران اس لڑکی نے عام جوتوں کے بجائے رولر بلیڈز پہنے ہوئے ہیں۔

اس ویڈیو کو دیکھنے والے انٹرنیٹ صارفین حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ یہ صارفین کی جانب سے بے حد پسند بھی کی جا رہی ہے۔