قومی ٹیم کا ہوٹل پہنچنے پر مداحوں کی جانب سے بھرپور استقبال

October 25, 2021


بھارت کے خلاف تاریخی جیت کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہوٹل پہنچنے پر شائقینِ کرکٹ نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔

ہوٹل کے باہر کھڑے مداحوں نے ٹیم کے حق میں نعرے لگائے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے مداحوں کے استقبال کی ایک ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم نے ہاتھ بلند کرکے نعروں کا جواب دیا۔


ہوٹل پہنچے کے بعد کھلاڑیوں نے کیک کاٹ کر ٹیم کی شاندار جیت کا جشن بھی منایا۔