پاکستانی شاہینوں نے قوم کا سربلند کردیا، شیخ سر بلند

October 26, 2021

لندن (جنگ نیوز) پاکستان کے شاہینوں نے ٹی20 ورلڈکپ کرکٹ کے میچ میں بھارتی سورمائوں کو عبرتناک شکست دے کر پوری قوم کے سر فخر سے بلند کردیئے۔ یہ بات کمیونٹی رہنما شیخ سربلند نے کی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی بہترین ٹیم کے دعوے دار بھارت کو اب اندازہ ہو جانا چاہئے کہ وہ کسی بھی میدان میں پاکستان کو پیچھے نہیں پائے گا، پاکستان کی ٹیم نے جس طرح یک جان ہوکر بھارت کو ہر شعبہ میں شکست فاش دی توقع ہے کہ یہ ہی جذبہ دیگر ٹیموں کے خلاف بھی نظر آئے گا، خوش قسمتی سے ٹیم کے بہترین کھلاڑی اس وقت اپنی شاندارفارم میں ہیں، بابراعظم کی قیادت میں اب ٹیم فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹیمیں جو پاکستان آنے سے گھبراتی ہیں انہیں بھی اندازہ ہو جانا چاہئے کہ وہ پاکستان کی ورلڈ کلاس ٹیم سے کھیلنے سے محروم رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو جیت کی خوشیاں دینے والی ٹیم کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ بھارت کا غرور توڑنے والی ٹیم کو اللہ نظربد سے بچائے۔