کوروناویکسی نیشن سے آگاہی کیلئے لاؤڈ سپیکر پر خصوصی اعلانات

October 26, 2021

لاہور(خبر نگار) محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے سیکر ٹری و چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف نبیل جاوید نے صوبہ بھر کے دینی مدارس کے بورڈز کوہدایت اور جملہ ممبران اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ پنجاب آر گنائزیشن کے زیر تحویل مساجد میں روزانہ کی بنیاد پر صبح10بجے،بعد از نماز ظہر و عصر کورونا ویکسی نیشن کی خصوصی مہم سے عوام الناس کی آگاہی کے لئے لاؤڈ سپیکر پر خصوصی اعلانات کروائے جائیں۔