اے آئی جی جنوبی پنجاب ظفراقبال نے اچانک تھانہ عبدالحکیم کا معائنہ کیا

October 26, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان اچانک تھانہ عبدالحکیمپہنچ گئے۔ انہوں نے تھانے میں صفائی کے ناقص انتظامات پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ ایس ایچ او کی سرزنش کرتے ہوئے تھانہ کی حالت زار بہتر بنانے، پیشہ ورانہ امور بارے مکمل آگاہی رکھنے اور جرائم کو کنٹرول کرنے کی ہدایت کی ۔