جامعہ زکریا،علم فائونڈیشن کے اشتراک سے’مطالعہ قرآن‘ کانفرنس کا انعقاد

October 26, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر جامعہ زکریا پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے یونیورسٹی قرآن فورم شعبہ عربی اور علم فائونڈیشن کراچی کے اشتراک سے ہونے والی ’’مطالعہ قرآن حکیم کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور کتاب ہدایت کی تعلیمات پر عمل کرکے دنیا وآخرت کو سنوارا جاسکتا ہے۔ ڈائریکٹر علم فائونڈیشن کراچی شجاع الدین شیخ،ڈین فیکلٹی آف اسلامک سٹڈیز اینڈ لنگوئجز پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحیم، پروفیسر ڈاکٹر ابو ذر خلیل، سمیع اللہ عزیز پی ایچ ڈی سکالر محمد انس لیکچرار شعبہ عربی نے بھی خطاب کیا۔