مسلح افراد کا یوسی وائس چیئرمین کے گھر اور دکان پر حملہ ،4 افراد زخمی

October 26, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر ) یونین کونسل 41کے وائس چیئرمین حافظ اجمل شجرا کی رہائش گاہ چاہ جموں والا اور دکان پر ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح درجنوں افرادنے حملہ کر دیا، ملزمان نے گھر میں خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ 4افراد زخمی ہو گئے۔ جھگڑے کے دوران موبائل فون اور نقدی غائب ہوگئی۔ وجہ عناد یہ بتائی گئی کہ شجراء چوک کے نام کی پلیٹ لگانے پر نوید نے اعتراض کیا اور اسی تکرار میں جھگڑا طول پکڑ گیا۔زخمیوںمیں حافظ اجمل ،فہیم شجرا،عمران شجرااور اقبال بھٹی شامل ہیں جنہیں نشتر ہسپتال داخل کرا دیا گیا ۔