انتخابات میں پرویز خٹک کو عبرتناک شکست ہو گی ، لیاقت شباب

October 26, 2021

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رہنما پراونشل و سنٹرل کمیٹی کے ممبر پشاور کے ڈویژنل صدر اور سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب نے کہا ہے کہ سیاسی وفاداریاں بدلنے کے ماسٹر اور ہر چڑھتے سورج کی پوجا کرنے والے وفاقی وزیر پرویز خٹک اپنی نوکری پکی کرنے کے لئے نمک حرام بھی بن گئے ہیں پرویز خٹک پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں وزارت کے مزے اڑاتے رہے اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی خوشامد کر تے رہے لیاقت شباب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احسا ن فراموشی جھوٹے وعدے کرنے اور دھوکہ کی سیاست کی وجہ سے وفاقی وزیر پرویز خٹک کے حلقہ میں حکمران جماعت کو ضمنی الیکشن میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انشا اللہ آنے والے انتخابات میں پرویز خٹک کو عبرتناک شکست ہو گی اور ضلع نوشہرہ سے قبضہ گروپ کا صفایا ہو جائے گا۔