‏شہباز حکومت بڑے بھائی کے مہنگے ترین منصوبوں میں پھنس گئی، مزمل اسلم

April 27, 2024

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ ‏شہباز حکومت بڑے بھائی کے مہنگے ترین منصوبوں میں پھنس گئی۔

مزمل اسلم نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سولر سسٹم لگانے پر ٹیکس لگانے کی باتیں ہو رہی ہیں، نوازشریف کے لگائے بجلی گھروں کو 6 ہزار ارب روپے کی ادائیگیاں ہوچکیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم مزید کئی سال تک ان کی نااہلی کےنتائج بھگتے گی۔