خیبر میں مارے گئے دہشتگرد سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

April 27, 2024

اسکرین گریب---جیو نیوز

خیبر میں 25 اپریل کو مارے گئے دہشت گرد عظمت سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔

سینٹرل پولیس آفس کے مطابق ہلاک دہشت گرد عظمت نے جمرود میں مدرسوں کے 4 طلبا کو اغواء کر کے افغانستان منتقل کیا۔

پولیس آفس کے مطابق 2 طلبا کو افغانستان میں دہشت گردی کی تربیت دی جا رہی ہے جبکہ ایک طالب علم افغانستان سے واپسی پر پکڑا گیا۔

دہشت گرد عظمت سیکیورٹی فورسز اور پولیس پر حملوں میں بھی ملوث تھا۔