بھارتی پنڈت کا پوجا پاٹ کے دوران ڈانس

October 26, 2021

بھارتی پنڈت کی پوجا پاٹ کے دوران ایک گانے پر ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

ویڈیو میں ایک پنڈت کو پوجا پاٹ کے لیے روایتی ڈانس ’دُھناچی ناچ‘ ( دھوئیں کے ساتھ ڈانس) کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس دوران پنڈت کسی بھجن یا مذہبی گیت کے بجائے سری لنکن گلوکارہ ’یوہانی ڈیلوکا ڈے سلواز‘ کا مشہور گانا ’ مانیکے ماکے ہیتھے‘ پر دُھناچی ناچ کر رہا ہے۔

بھارتی پنڈت کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی ہے جس پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اس پنڈت کا خوب مذاق بنایا جا رہا ہے ۔