ڈی جی ISI کی تعیناتی سے قبل وزیراعظم نے تمام افسران کے انٹرویوز کیے، ترجمان وزیراعظم آفس

October 26, 2021

ترجمان وزیراعظم آفس نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تمام نامزد افسران کے انٹرویوز کرنے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس کے ترجمان نے مزید کہا کہ ملاقات آئی ایس آئی کمان کی تبدیلی کے وقت سے متعلق جاری مشاورتی عمل کا حصہ تھی۔

ترجمان وزیراعظم آفس نے یہ بھی کہا کہ ملاقات نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی سلیکشن کے لیے جاری مشاورتی عمل کا حصہ تھی۔

مشاورتی عمل میں وزارت دفاع سے افسران کی فہرست موصول ہوئی، وزیراعظم نے تمام نامزد افسران کے انٹرویو کیے۔

ترجمان وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ تفصیلی مشاورت کےبعد لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی بطورڈی جی آئی ایس آئی تقرری کی منظوری دی گئی۔

وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان مشاورت کا فائنل راؤنڈ ہوا، ترجمان وزیراعظم آفس کا مزید کہنا ہے کہ نامزد ڈی جی آئی ایس آئی 20 نومبر 2021ءکو چارج سنبھالیں گے۔