دوست کو 12 سال پہلے کہہ دیا تھا سواروپ میری بیوی بنے گی، پاریش راول

October 28, 2021

ممبئی (این این آئی)نامور بھارتی اداکار پاریش راول نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی بیوی سے متعلق دوست کو 12 سال پہلے ہی بتادیا تھا کہ یہ میری بیوی بنے گی۔ واضح رہے کہ پاریش راول اور سواروپ سمپٹ کی شادی 1987 میں ہوئی تھی، دونوں کے دو بیٹے ادیتیا اور انیرودھ ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران پاریش راول کا کہنا تھا کہ یہ لڑکی میری بیوی بنے گی، جس پر دوست نے جواب دیا کہ جس کمپنی میں آپ کام کر رہے ہو وہ اس کے مالک کی بیٹی ہے۔ پاریش کا کہنا تھا کہ میں نے دوست کو بولا کہ یہ جس کی بھی بیٹی ہو، بہن ہو یا ماں ہو، میں اسی کے ساتھ شادی کروں گا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے2سے 3ماہ کے اندر سواروپ سمپٹ کو بتادیا تھا کہ وہ ان سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی شادی اس واقعے کے تقریباً 12 سال بعد ہوئی تھی۔