محمد حفیظ نے نیوزی لینڈ کیخلاف جیت سیکورٹی فورسز کے نام کردی

October 28, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محمد حفیظ نے نیوزی لینڈ کے خلاف فتح سیکورٹی فورسز کے نام کردی ۔ حفیظ نے سوشل میڈیا پر مزید لکھا کہ شاباش لڑکوں ٹرافی کے لیے محنت جاری رکھیں، انشا ﷲ، پاکستان زندہ باد۔ بابر اعظم کہتے ہیں کہ ا لحمد ﷲ دو میچز جیت لیے ، سب سے اچھی بات یہ ہے کہ پوری ٹیم کامیابی میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے، مزید دعائوں کی ضرورت ہے ۔ چیئرمین رمیز راجا نے سوشل میڈیا پر لکھا مشکل حریف کیخلاف مشکل میچ جیت کر اعتماد ملتا ہے، کھلاڑی عاجزی کا مظاہرہ کرکے اگلے گیم پر نظر رکھیں۔