شعیب اختر، اینکر تنازعہ: ڈاکٹر نعمان نیاز کو آف ایئر کرنے کی سفارش

October 28, 2021


سرکاری ٹی وی پر کرکٹ لیجنڈ شعیب اختر کے ساتھ پیش آئے واقعہ کے معاملے پر قائم کردہ انکوائری کمیٹی کا اجلاس ہوا، کمیٹی نے فوری طور پر اینکر پرسن ڈاکٹر نعمان نیاز کو آف ایئر کرنے کی سفارش کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایم ڈی پی ٹی وی اور دیگر حکام نے شرکت کی، شعیب اختر سے پیش آئے واقعہ کا جائزہ لیا گیا، واقعہ سے متعلق ابتدائی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پروگرام کی آن ایئر اور آف ایئر تمام ریکارڈنگ دیکھی گئی، انکوائری کمیٹی نے ڈاکٹر نعمان نیاز سے بھی پوچھ گچھ کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے شعیب اختر کو بھی بیان کے لیے بلا لیا۔