دنیا میں تیل کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی بڑھ سکتی ہے، وزارت خزانہ

October 28, 2021

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی بڑھ سکتی ہے، وزارت خزانہ نے خبردار کردیا ۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ ڈالر کے ریٹ اور موسمیاتی عوامل کے باعث مہنگائی بڑھ رہی ہے، ستمبر میں مہنگائی کی شرح 8.98 فیصد رہی۔

حکومت نے عالمی مارکیٹ میں مہنگائی کا دباؤ عوام کو منتقل نہیں کیا، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مالیاتی خسارہ 11 فیصد بڑھ کر 462 ارب روپے ہوگیا، حکومت کا ایک ارب ڈالر تک کے سکوک فروخت کرنے کا منصوبہ ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سکوک دو ماہ کے اندر فروخت کیے جائیں گے، جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔