عبدالقدوس بزنجو کی حلف برداری کا اعلامیہ جاری

October 29, 2021

گورنر ہاؤس نے میرعبدالقدوس بزنجو کی بطور وزیراعلیٰ تقریب حلف برداری کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

گورنر ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق میر عبدالقدوس بزنجو وزیراعلیٰ کی حیثیت سے آج حلف اٹھائیں گے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گورنر ظہور احمد آغا میر عبدالقدوس بزنجو سے وزارت اعلیٰ کا حلف لیں گے۔

واضح رہے کہ میرعبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے 17 ویں وزیر اعلیٰ ہوں گے، وہ جنوری 2018 ء میں بھی وزیراعلیٰ بلوچستان رہ چکے ہیں۔