آریان خان کی ضمانت سے کافی ریلیف ملا، اب بچہ جلد گھر آجائے گا، جوہی چاؤلہ

October 29, 2021

بالی ووڈ اداکارہ اور شاہ رخ خان کی قریب دوست جوہی چاؤلہ نے گزشتہ روز آریان خان کی ضمانت کی منظوری پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سب کو کافی ریلیف ملا ہے۔

بمبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے ممبئی میں گفتگو کرتے ہوئے کئی ہٹ فلموں کی اداکارہ نے کہا کہ اب بچہ گھر آجائے گا۔

انھوں نے کہا کہ مجھے خوشی اس بات پر ہے کہ یہ معاملہ اب ختم ہوا اور آریان بہت جلد گھر آجائے گا۔

واضح رہے کہ آریان کی ضمانت جوہی نے دی ہے اور وہ آریان کے وکیل ستیش منی شیندے کو بچپن سے جانتی ہیں۔

یاد رہے کہ ضمانت کی کارروائی مکمل ہوچکی ہے اور جوہی کی جانب سے دی گئی شوریٹی منظور ہوگئی ہے۔