ملک میں قبل از وقت انتخابات کا کوئی امکان نہیں، پرویز خٹک

October 31, 2021

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ملک میں قبل از وقت انتخابات کا کوئی امکان نہیں ہے۔

نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع نے کہا کہ پی ڈی ایم سربراہ فضل الرحمان سمیت پوری اپوزیشن دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیتی ہے یا نہیں؟ یہ ان کا اپنا فیصلہ ہوگا۔

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ حکومت اور تحریک لبیک میں جو معاہدہ ہوا ہے، اس سے کوئی پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں قبل از وقت انتخابات کا کوئی امکان نہیں ہے۔