رحیم یار خان میں ڈاکووں کی فائرنگ سے 9 افراد کے قتل میں ملوث کوئی بھی ڈاکو اب تک گرفتار نہیں ہوسکا۔
ڈاکووں کی جانب سے دھمکیوں کے بعد مختلف قبائل کے سرداروں کا مشترکہ جلسہ ہوا ہے۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی ممتاز چانگ نے خطاب کیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کے بھائی اسلحہ اٹھانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔