محبت کا دوسرا نام شاہ رخ خان ہیں، عالیہ بھٹ

November 03, 2021

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نےکنگ خان کی سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محبت کا دوسرا نام شاہ رخ خان ہیں۔

عالیہ بھٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر بالی ووڈ نگری کی بادشاہ کی ایک مونوکروم فوٹو شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔


انہوں نے اپنی انسٹا پوسٹ میں لکھا کہ ’ ان کے پسندیدہ شخص جوکہ نا صرف سینما بلکہ تمام تر اچھائیوں کے بادشاہ ہیں، انہیں سالگرہ مبارک ہو۔‘

انہوں نے شاہ رخ خان کی شخصیت کی تعریف کی۔

عالیہ بھٹ نے مزید لکھا کہ ’ محبت اس دنیا کی سب سے بڑی چیز ہے اور شاہ رخ خان ’محبت‘ ہیں۔‘

آخر میں عالیہ بھٹ نے شاہ رخ خان کےلیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔