ہمارا مقصد اب بھی حماس کو ختم کرنا ہے، اسرائیلی حکومتی ترجمان

May 07, 2024

اسرائیلی حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد اب بھی حماس کو ختم کرنا ہے۔

اسرائیلی حکومتی ترجمان نے یہ مضحکہ خیز دعویٰ بھی کیا کہ غزہ میں امداد کا سلسلہ جاری ہے اور جہاں بھوک ہے وہ حماس کی پیدا کردہ ہے۔

اسرائیلی حکومتی ترجمان نے کہا کہ تنازع کے خاتمے کا راستہ حماس کا ہتھیار ڈالنا اور مغویوں کی واپسی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ مغویوں کی رہائی کے معاہدے کیلئے اسرائیلی وفد قاہرہ جا رہا ہے۔