کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار

May 07, 2024

فوٹو: اسکرین گریب بشکریہ پی سی بی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے کہا ہے کہ اس وقت کوشش یہی ہے کہ پاکستان ویمن ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں۔

پی سی بی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ندا ڈار کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کی وجہ سے مختلف کمبی نیشن آزمائے۔ اب تک ہونے والی سیریز میں ہمیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔

کپتان قومی ویمن ٹیم نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں مشکل کنڈیشنز ہوں گی، مجھے لگتا ہے ہماری بیٹرز ہماری مضبوطی ہیں، ہم باؤنسی وکٹ پر اچھا کھیلتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ویمن ٹیم میں ڈومیسٹک اسٹرکچر اچھا ہوگا تو ہمیں نیا ٹیلنٹ بھی ملے گا۔ ویمن ٹیم میں فٹنس پر کام ہونا ضروری ہے۔