صبا قمر نے اپنی شادی کے حوالے سے اظہارِ خیال کردیا

November 06, 2021

پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اپنی شادی کے حوالے سے ایک بار پھر تمام تر سوالوں پر اظہارِ خیال کردیا۔

صبا قمر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر پرستاروں سے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کی جانب سے کیے جانے والے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔

اداکارہ نے شادی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ جب صحیح وقت آئے گا تو وہ شادی کر لیں گی۔

اسی سیشن کے دوران انہیں ایک مداح نے شادی کی پیشکش بھی کردی، مداح نے شادی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ آپ 50 برس کی بھی ہوجائیں تو میں آپ سے شادی کرنے پر راضی ہوں کیونکہ آپ خوبصورت دل رکھتی ہیں۔

اس شادی کی پیشکش کو اداکارہ نے مداح کی ذَرَّہ نَوازی قرار دیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔