• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبا قمر کی طبیعت ناساز، مداح تشویش میں مبتلا

پاکستان سمیت بھارت میں بھی یکساں مقبول اداکارہ صبا قمر طبیعت کی ناسازی کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اطلاع دی کہ وہ بیمار ہیں، اداکارہ نے ڈِرپ لگے لاغر چہرے کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی۔

انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے بتایا کہ وہ وائرل انفیکشن کا شکار ہوگئی ہیں جس کے باعث دوائیوں پر گزارا کر رہی ہیں۔

صبا قمر کی دوائیوں اور ڈرپ لگے تصویر دیکھ کر مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے اور بڑی تعداد میں پرستار ان سے طبیعت کے حوالے سے سوال کرنے لگے۔

خیال رہے کہ صبا قمر پاکستان شوبز انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ ہیں، اور وہ بھارت میں بھی اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔

تازہ ترین