کراچی: گھر گرانے کا صدمہ، بیوی کا انتقال، شوہر کو بھی دل کا دورہ

November 12, 2021

گھر گرائے جانے کے صدمے سے گجرنالہ کی رہائشی خاتون کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، جس کے باعث وہ انتقال کر گئیں، بیوی کے انتقال پر شوہر کو بھی دل کا دورہ پڑ گیا۔

متوفیہ کے اہلِ خانہ کے مطابق گجر نالہ بلاک ایف نارتھ ناظم آباد کی رہائشی خاتون کو گھر گرانے کے صدمے سے دل کا دورہ پڑا، جس سے وہ جانبر نہ ہو سکیں اور انتقال کر گئیں۔

متوفیہ کے اہلِ خانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ گھر گرائے جانے کے بعد بیوی کے انتقال کر جانے کا صدمہ ان کے شوہر بھی برداشت نہ کر سکے اور انہیں بھی دل کا دورہ پڑا ہے۔

خاتون کے شوہر کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔