مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کو شکست ہوگی، اعظم سواتی کا دعویٰ

November 16, 2021

وفاقی وزیر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔

میڈیا سے گفتگو میں اعظم سواتی نے کہا کہ اصلاحات کا مقصد الیکشن کمیشن کو خودمختار بنانا ہے، الیکشن کمیشن کا کردار امپائر کا ہے۔

انہوں نےدعویٰ سے کہا کہ پارلیمنٹ کے کل کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کو شکست ہوگی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے ہرحلقہ میں 10، 10 ہزار جعلی ووٹ بنائے ہوں وہ اداروں کی مضبوطی کا نہیں سوچتے۔

وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نے کہا کہ قانون سازی کے لیے الیکشن کمیشن کی منظوری ضروری نہیں۔