کتے اور مالک کا باسکٹ بال میچ

November 19, 2021


کتے کی دلچسپ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے مسٹر باسکٹ بال کہا جاتا ہے کیوں کہ یہ کتا باسکٹ بال کھیلنے میں خاصی مہارت رکھتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتے نے بال کو نیٹ کی جانب بالکل درست جگہ پر ہٹ کرنے کے لیے صرف اپنی ناک استعمال کی اور اس کاوش پر اپنے مالک سے کھیل کے دوران دو پوائنٹس بھی حاصل کیے۔

اس کتے کا تعلق بارڈر کولی نسل سے ہے اور اس نسل کے کتے کو انتہائی ذہین، متحرک، جسمانی کرتب اور ایتھلیٹک مہارت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔