میگھن مارکل کی سیاست میں قدم رکھنے کیلئے تاریخی مہم، رپورٹ

November 22, 2021

شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کے بارے میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ سیاست میں قدم رکھنے کے لیے تاریخی اور بڑی مہم چلارہی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، معروف برطانوی میڈیا شخصیت اینڈریو ایبورن نے دعویٰ کیاہے کہ میگھن مارکل اپنے سیاسی میدان میں قدم رکھنے کے خواب کو پورا کرنے کے لیے تاریخ کی سب سے بڑی مہم (PR campagin) چلا رہی ہیں۔

اینڈریو ایبورن نے میگھن کے اوپرا اور ایلن کو دیے گئے انٹرویوز کوبھی مہم (PR campagin) قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’انہیں حیرت نہیں ہوگی اگر وہ پہلی امریکی صدر بننے جا رہی ہیں، وہ یقینی طور پر ایک دلچسپ مہم پر ہیں‘۔

یہ خبر میگھن مارکل کے کانگریس کے مقامی ممبران کو فون کرنے اور ’فیملی لیوز‘کے لیے امریکی کانگریس کو خط لکھنے کے بعد سامنے آئی ہے۔

واضح رہے کہانہوں نے اپنے خط میں مطالبہ کیا تھا کہ حکومت شہریوں کو تنخواہ کے ساتھ خاندانی چھٹی(paid Family Leave) فراہم کرے۔

میگھن مارکل نے ہاؤس اسپیکر نینسی پلوسی اور سینیٹ میجوریٹی لیڈر چارلس شمر کو خط میں لکھا تھا کہ ’وہ ایک منتخب عہدیدار نہیں ہیں اور نہ ہی سیاستدان ہیں، بہت سے لوگوں کی طرح، ایک مصروف شہری اور ماں ہیں۔‘

انہوں نے اپنے خط میں لکھا تھا کہ تنخواہ کے ساتھ چھٹی ہر شہری کا قومی حق ہونا چاہیے۔