لکھنو میں شاہ رخ سے متعلق جھوٹی خبر پھیلانے والوں کو پولیس کی وارننگ

May 05, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اکثر انڈین پریمیئر لیگ میں اپنی فرنچائز ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈر کے میچز کے دوران ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے نظر آتے ہیں۔

لہٰذا آج انکی ٹیم کا اتر پردیش کے صدر مقام لکھنو کے بھارت رتنا شری اٹل بہاری واجپائی ایکنا کرکٹ اسٹیڈیم میں لکھنو سپر جائنٹ سے میچ ہے اور یہ افوا پھیلی ہوئی ہے کہ شاہ رخ خان لکھنو آئیں گے۔

اس صورتحال کے پیش نظر لکھنو پولیس نے شاہ رخ کی لکھنو آمد کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلانے کے خلاف وارننگ جاری کردی۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اس کے پاس ابھی ایسی کوئی اطلاع نہیں کہ شاہ رخ خان اس حوالے سے لکھنو آئیں گے۔