غنیٰ علی کی بیٹی کو گھر میں خوش آمدید کیسے کہا گیا ؟

November 25, 2021

پاکستانی معروف اداکارہ غنیٰ علی دو روز قبل ہی ماں کے رتبے پر فائز ہوئی ہیں، گزشتہ شام غنیٰ علی بیٹی کے ہمراہ اسپتال سے گھر میں شفٹ ہو گئی ہیں۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر غنیٰ علی کی جانب سے اپنے کمرے کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ غنیٰ علی کی بیٹی فائجہ عمیر کو گھر میں پہلی بار خوش آمدید کہنے کے لیے اُن کا کمرہ سجایا گیا ہے۔


غنیٰ علی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کا کمرہ گلابی غباروں اور پھولوں سے سجا ہوا ہے، اس دوران ویڈیو میں غنیٰ علی سمیت اُن کے شوہر کو بھی بے حد خوش ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی معروف اداکارہ غنیٰ علی کے ہاں دو روز قبل بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔


غنیٰ علی کی جانب سے یہ خوشخبری اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام کے ذریعے سنائی گئی تھی۔