16ہزار ایکٹو سمز، 4 ہزار سیلیکون انگوٹھے اور 30 بی وی ایم ڈیوائسز برآمد

November 26, 2021

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ جنگ)ایف آئی اے سائبر کرائم کا کوئٹہ میں چھاپہ ،ڈیرہ کا رہائشی ایزی لوڈشاپ کا مالک گرفتار،16000ایکٹو سمز اور 4000 ہزار سیلیکون انگوٹھے اور 30 بی وی ایم ڈیوائسز برآمد ، تفصیل کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گزشتہ ماہ مقد مہ کی تحقیقات شروع کیں جس میں جعلی ایکٹو سمز فروخت کر تے تین افراد گرفتار ہو ئے جنہوں نے دوران تحقیقات انکشاف کیا کہ انہیں یہ جعلی ایکٹو شدہ سمز کمپنیوں کے نمائندے اپنے ٹارگٹ پورے کرنے کے لئے فراہم کرتے ہیں جو کہ ڈیرہ غازیخان کا ایزی لوڈ ڈیلرفراز احمد کر کے دیتا ہے ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا تو مذکورہ ڈیلر روپوش ہو گیا جسے گزشتہ روز ٹریس کر کے کوئٹہ سے گرفتار کر لیا گیا ۔