گلاسگو کانفرنس، وزیر اور مشیر کی چپقلش سے خزانے کو کروڑوں کا نقصان، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں انکشاف

November 26, 2021

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)پبلک اکاونٹس کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ وفاقی وزیر زرتاج گل اور مشیر ملک امین اسلم کے درمیان چپقلش کی وجہ سے اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس کوپ26 میں مطلوبہ مقاصدحاصل نہ کئے جاسکے ، زرتاج گل کانفرنس چھوڑ کر واپس آگئیں جس کی وجہ سے قومی خزانےکو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا، ماحولیاتی کانفرنس میں مطلوبہ مقاصدحاصل نہ کئے جاسکے ،زرتاج گل کانفرنس چھوڑ کر واپس آگئیںکمیٹی نے قومی خزانے کو پہنچنے والے کروڑوں روپے کے نقصانات کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی،پی اےسی نے تحقیقات کاحکم دیدیا، چیئرمین کا دورہ کے آڈٹ کا حکم ،کمیٹی کا ای سی سی کے فیصلوں پر تحفظات کا اظہار بھی کیا،ارکان نے کہا کہ اس فورم پر بعض لوگوں کو فائدہ پہنچایا جاتا ہے،ریاض فتیانہ نے بتایاکہ گلاسکومیں منعقدہ کانفرنس میں افسران کی نااہلی کے باعث پاکستان کی نمائندگی غیرمعیاری تھی، کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رانا تنویر حسین کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کے آڈٹ اعتراضات اور گرانٹس کا جائزہ لیا گیا، اے جی پی آر حکام نے وزارت کو ترقیاتی اخراجات کیلئے دی گئی گرانٹ میں سے123ملین کی رقم لیپس ہونے کے معاملہ پر بریفنگ دی، کمیٹی نے جون میں پیسے ریلیز ہونے پر تشویش کا اظہار کیا،چیئرمین نے کہا فنانس ڈویژن کو بلائیں، جو پیسے جون میں ریلیز کئے جاتے ہیں انکا تو کوئی فائدہ نہیں ، مارچ اپریل کے بعد فنڈز ریلیز ہونے ہی نہیں چاہیئں، یہ پیسے لیپس ہی ہونے ہے، ریاض فتیانہ نے کہا کہ سپلیمنٹری گرانٹ 31دسمبر سے پہلے ریلیز نہیں ہو سکتی انہوں نے گلاسگو میں اقوام متحدہ کی ماحولیات پر کانفرنس کوپ26میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کے وفد کی کارکردگی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ وزیر اور مشیر کی آپس کی لڑائی چل رہی تھی،میرے ہوتے ہوئے دو وفد ملاقات کیلئے آئے ، کسی نے ریسیو ہی نہیں کیا۔