چٹاگانگ، پاکستان اور بنگلادیش پہلے ٹیسٹ میچ میں آج مدمقابل

November 26, 2021

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے شروع ہوگا۔

کپتان بابر اعظم جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں جبکہ چٹاگانگ ٹیسٹ میں عبداللّٰہ شفیق کے ٹیسٹ ڈیبیو کا امکان ہے۔

پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے 12 رکنی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان محمد رضوان کے علاوہ عبداللّٰہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حسن علی، امام الحق، نعمان علی، ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 4 دسمبر سے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلا جائےگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے بنگلادیش کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ شکست دی تھی۔