آئی ایم ایف کے ایماپر عوا م کامعاشی قتل نامنظور ہے،ن لیگ

November 26, 2021

لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ،شائستہ پرویز ملک ،علی پرویز ملک اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایماءپر عوام کا معاشی قتل عام نامنظور کرتے ہیں،سامراجی غلام قومی وسائل استعمار کے حوالے کررہے ہیں، آئی ایم ایف کے مطابق حکومت پانچ سو ارب روپے کے مذید ٹیکس پاکستان کے غریب عوام پر لگانے جا رہی ہے۔