میں ہمیشہ ادھار لیے ہوئے کپڑوں میں اچھی لگتی ہوں، فرح خان
بالی ووڈ کی معروف فلم ساز اور کوریو گرافر فرح خان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ ان کا حسِ مزاح اتنا ہی شاندار ہے جتنا ان کی فلم سازی کا انداز۔ راجستھان کے شہر جودھپور میں ایک شادی کی تقریب سے خوبصورت تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی، لیکن اس کے ساتھ لکھی گئی ان کی حاضر جوابی پر مبنی ریمارکس نے مداحوں کی خاص توجہ حاصل کر لی۔