برطانوی وزیراعظم کے نمائندے کی بلاول بھٹو سے ملاقات

November 26, 2021

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے نمائندے نائجل کیسی (Nigel Casey) اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان بلاول ہاؤس میںملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے عالمی برادری کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کی ضرورت ہے۔ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔

ملاقات میں خطے میں استحکام کیلئے قیام امن کے تسلسل پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مائیک نتھیورئن ایکس بھی موجود تھے۔