سموگ،تعلیمی ادارے آج سے پیرتک بندرہیں گے

November 27, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر ) شہر میں سموگ کے باعث تعلیمی ادارے آج سے تین روزہ بندش کیلئے بند ہوگئے ہیں۔ تعلیمی ادارے دوبارہ منگل کے روز کھلیں گے۔ سموگ کی شدت میں اضافہ ہونے پر طلبہ کے لیے موٹر سائیکلز اور نجی گاڑیوں کے بجائے وین اور بسوں کے استعمال کی ہدایات کر دیں۔ نجی گاڑیوں کے کم استعمال کے حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن نے مراسلہ جاری کر دیا ۔