بھارتی منسٹر کترینہ کیف کی گالوں جیسی سڑکیں بنانے کے خواہشمند

November 27, 2021

بھارتی ریاست راجھستان کے منسٹر اداکارہ کترینہ کیف کے گالوں جیسی سڑکیں بنانے کے خواہش مند نکلے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ویڈیو کے مطابق راجھستان کے نو منتخب منسٹر راجندرا سنگھ گودھا کی جانب سے خطاب کے دوران ظاہر کی گئی خواہش خبروں کی زینت بن گئی ہے جس پر متعدد حلقوں کی جانب سے اُن پر تنقید کی جا رہی ہے۔

وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راجندرا سنگھ گودھا عوام سے خطاب کر رہے ہیں، اس دوران تعمیراتی کام سے متعلق بات کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ’کترینہ کیف کی گالوں جیسی سڑکیں بننی چاہئیں،‘ جس پر اُن کے سامنے بیٹھے عوام بھی خوشی سے تالیاں بجانا شروع کر دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک بھارتی سیاستدان نے اپنے خطاب کے دوران سڑکوں کو ہموار بنانے کی بات کرتے ہوئے ہیمامالنی کی گالوں کی مثال دے چکے ہیں جس پر خود بھارتی ایم پی ہیما مالنی اور اِن کے باقی ساتھیوں نے قہقہہ لگا کر بات ٹال دی تھی۔