بھارتی ایم بی بی ایس ڈاکٹر نے روح اور جسم کو پاک رکھنے کے لیے گاؤ ماتا کا گوبر کھانے کا مشورہ دیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بھارتی ایم بی بی ایس ڈاکٹر منوج مِتل کی ایک غلیظ ترین ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں اِس ڈاکٹر کو گوبر کھاتے اور گائے کا پیشاب پیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ویڈیو کے ذریعے ڈاکٹر کی جانب سے بھارتیوں کو روزانہ ایک چمچ گائے کا گوبر اور پیشاب پینے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔
ڈاکٹر منوج مِتل کا اپنی ویڈیو میں کہنا ہے کہ یہ مشورہ اُنہیں اُن کی والدہ نے دیا تھا کہ گاؤ ماتا سے ملنے والی ہر ایک چیز ہمارے لیے بہت فائدہ مند ہے، گوبر کھانے سے روح اور جسم کی صفائی ہو جاتی ہے۔