سارہ اور فلک بیٹی کو لیکر تُرکی چلے گئے

November 27, 2021

رواں سال ننھی پری کے والدین بننے والی شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر بیٹی کے ہمراہ تُرکی چلے گئے۔

سارہ خان اور فلک شبیر بیٹی کی پیدائش کے بعد پہلی چھٹیاں گُزارنے ترکی گئے ہیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر اپنی بیٹی کے ہمراہ پہلے ایئرپورٹ اور پھر جہاز میں موجود ہیں۔

اس کے علاوہ فلک شبیر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ہمراہ چند دلکش تصاویر شیئر کیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں سارہ خان اور فلک شبیر ترکی کے شہر استنبول میں موجود ہیں۔

دوسری جانب سارہ خان نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر استنبول سے اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔


واضح رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں گزشتہ ماہ دنوں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کی اطلاع گلوکار نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی تھی۔