شاداب خان کی یونس خان کو سالگرہ کی مبارک باد

November 29, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ میری خوش قسمتی تھی کہ میں نے یونس خان کی رہنمائی میں اپنے ٹیسٹ کا ڈیبیو کیا۔

یہ بات شاداب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے ایک پیغام میں کہی۔

شاداب خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے ان کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرنے کہا کہ میں آپ کی صلاحیتوں سے ہمیشہ متاثر ہوا ہوں۔

شاداب خان نے مزید کہا کہ یہ سال آپ کیلئے بہت اچھا ثابت ہو۔

واضح رہے کہ یونس خان پاکستان کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں دس ہزار سے زیادہ رنز بنائے ہیں، جن میں 34 سنچریاں بھی شامل ہیں۔

29 نومبر 1977 کو پیدا ہونے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان آج اپنی 44 ویں سالگرہ منارہے ہیں، مداحوں کی جانب سے ان کے لیے تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، آئی سی سی نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔