انٹربینک میں ڈالر 70 پیسے مہنگا اوپن مارکیٹ میں 30؍ پیسے سستا

November 30, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قدر70پیسے بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں 30 پیسے کم ہو گئی، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 70پیسے کے اضافے سے 175.40 روپے سے بڑھ کر 176.10 روپے اور قیمت فروخت 60پیسے کے اضافے سے 175.60 روپے سے برھ کر 176.20 روپے ہو گئی دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 30پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 177.50 روپے سے کم ہو کر 177.20 روپے اور قیمت فروخت 178.00 روپے سے کم ہو کر 177.70 روپے ہو گئی ہے، فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قیمت خرید 70پیسے کی کمی سے 198.00 روپے سے کم ہو کر 197.30 روپے ہو گئی اور قیمت فروخت 20پیسے کی کمی سے 200.00 روپے سے کم ہو کر 199.80 روپے ہو گئی ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 1.30 روپے کے اضافے سے 232.50 روپے سے بڑھ کر 233.80 روپے اور قیمت فروخت 30پیسے کے اضافے سے 236.00 روپے سے بڑھ کر 236.30 روپے ہو گئی۔