کورونا کی نئی قسم ، شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، ہیلتھ اتھارٹی

November 30, 2021

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نئے کونا وائرس (اومی کرون) کے بارے کہا ہے کہ ابتدائی ڈیٹا کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون وائرس کی علامات معمولی نزلہ زکام والی ہیں مگر اس کا حملہ پھیپھڑوں پر بہت شدید ہوتا ہے جس کی وجہ اس کو خطرناک سمجھا جا رہا ہے۔ کورونا وائرس کی نئی قسم سے نمٹنے کیلئے شہری احتیاطی تدابیر پر دوبارہ سے سختی عمل درآمد شروع کریں۔ کورونا کی گزشتہ لہروں ہر قابو پانے میں ویکسی نیشن کا کردار انتہائی اہم رہا ہے لہذا کورونا کی نئی قسم سے بھی نمٹنے کیلئے اپنی ویکسین بروقت مکمل کی جائے اور جن لوگوں نے ابھی تک ویکسی نیشن نہیں کرائی وہ پہلی فرصت میں ویکسی نیشن مکمل کریں۔ ابھی کورونا کی نئی قسم پاکستان میں موجود نہیں ہے مگر شہریوں کو چاہئے کہ سماجی فاصلہ، ماسک کی پابندی اور ہاتھ دھونے کی عادت کو جاری رکھیں۔