اے این پی رہنماؤں کی پشتون ایس ایف کی نومنتخب مرکزی کابینہ کو مبارکباد

November 30, 2021

کوئٹہ(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدروصوبائی ایڈوائزر پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن اصغر خان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکاصوبائی سنئیر نائب صدروسنیٹرارباب عمرفاروق کاسی نےپشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کےنومنتخب مرکزی صدرملک احتشام الحق جنرل سیکرٹری مزمل خان کاکڑاورتمام نومنتخب مرکزی کابینہ کے اراکین کومبارکباددیتے ہوئےکہاہےکہ پشتون ایس ایف کےصوبائی ومرکزی انتخابات سے پشتون ایس ایف کے صفیں مضبوط اورساتھی مزیدمنظم ہوکرپشتون قومی تحریک کے تسلسل عوامی نیشنل پارٹی کے سنگ شانہ بشانہ جدوجہد اپنائیں گے۔انہوں نے امیدظاہر کی کہ پشتون ایس ایف کےنومنتخب مرکزی قیادت اورصوبائی تنظیمیں اپنی تنظیمی ربط کومزیدفعال ومنظم بناتےہوئے ہراول دستےکاکرداراداکرینگے انہوں نے کہاکہ پشتون ایس ایف پشتون قومی تحریک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔