پرندوں کا جھنڈ طیارے سے ٹکرا گیا

November 30, 2021

اٹلی میں لینڈنگ کے دوران پرندوں کا جھنڈ طیارے سے ٹکرا گیا۔

اٹلی میں لینڈنگ کے دوران پرندوں کا جھنڈ طیارے سے ٹکرا گیا لیکن دو پائلٹوں نے کمال مہارت سے طیارے کی باحفاظت لینڈگ کی۔

ویڈیو میں طیارے کی ونڈ اسکرین مردہ پرندوں سے ڈھکی دیکھی جاسکتی ہے۔

پرندے جہاز کے اگلے حصے سے ٹکرا گئے اور جب لینڈنگ کا عمل شروع ہوا تو ان کے اندرونی حصے سامنے کی ونڈ اسکرین پر پھیل گئے۔

وہ پرندے جو ونڈ اسکرین سے نہیں ٹکراتے تھے وہ ہوائی جہاز کے انجنوں اور پروں میں گھس گئے تھے۔