نیدر لینڈز میں اومی کرون جنوبی افریقا سے آنے والی پروازوں سے پہلے رپورٹ ہوا، حکام

November 30, 2021

نیدر لینڈز میں حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں اومی کرون ویرینٹ جنوبی افریقا سے آنے والی پروازوں سے پہلے رپورٹ ہوا تھا۔

نیدرلینڈز میں اومی کرون کی نشاندہی دو نمونوں میں 19 اور 23 نومبر کو ہوئی تھی۔

حکام کے مطابق اومی کرون سے متاثرہ ان افراد کے جنوبی افریقا کے سفر سے متعلق ابھی معلومات نہیں ملیں۔

اس سے پہلے نیدر لینڈز میں 26 نومبر کو جنوبی افریقا سے آنے والی دو پروازوں کے 14 مسافروں میں اومی کرون کی نشاندہی ہوئی تھی۔