• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دس رکن ملکوں میں اومی کرون ویرینٹ کے 42 کیسزرپورٹ ہوچکے، یورپین پبلک ہیلتھ ایجنسی

یورپی یونین پبلک ہیلتھ ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے 10ممالک میں اومی کرون ویرینٹ کے 42 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ یورپی یونین کے ممالک میں اومی کرون کیسز میں بیماری کی شدت ہلکی ہے۔

دوسری جانب عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کینیڈا اور سوئٹزر لینڈ کے بعد اسپین بھی پہنچ گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق جی سیون ملکوں نے اومی کرون کی روک تھام کے لئے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

برطانیہ میں آج سے نئی پابندیاں نافذ کردی گئیں اور تمام بالغ افراد کو کورونا ویکسین کی تیسری ڈوز لگوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو بوسٹر شاٹس کی ہدایت کردی۔

تازہ ترین