شہباز گل کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت 8 دسمبر تک ملتوی

December 03, 2021

لاہور(نمائندہ جنگ) ایڈیشنل سیشن جج حسین اظہر شاہ نے شہباز گل کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت 8دسمبر تک ملتوی کردی ترک کمپنی کی جانب سے معاون خصوصی شہباز گل کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کیا گیا ، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا شہباز گل کے بیان سے کمپنی کی ساکھ کو نقصان پہنچا اور استدعا کی عدالت شہباز گل کو سو کروڑوں ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔