اے سی آر سی اجلاس، ڈمی اشاعتوں کی نشاندہی اور میڈیا لسٹ سے ہٹانے کیلئے طریقہ کار وضع کرنے کا فیصلہ

December 05, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)اشتہارات کی شکایات کے ازالے کی کمیٹی (اے سی آر سی) کا پہلا اجلاس گزشتہ روزکو منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈمی اشاعتوں کی نشاندہی کرنے اور پھر انہیں مرکزی میڈیا کی فہرست ( سی ایم ایل) سے ہٹانے کے لیے ایک طریقہ کار وضع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔غوروخوض کے دوران یہ بات بھی مشاہدے میں آئی کہ چند ڈمی پبلی کیشنز نے کمیٹی کے کام شروع کرنے سے پہلے ہی شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنا پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے۔